انٹرنیشنل جعلساز و جعلی پولیس افسر گرفتار

0
39

کراچی: شہر کراچی سے انٹرنیشنل جعلساز و جعلی پولیس افسر  گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سید قنبر عباس عرف عمران جعفری عرف انسپکٹر رضا پر کروڑوں روپے جعلسازی کا الزام  عائد ہے۔ پریڈی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزم پر ایک نجی موبائل فون کمپنی کے منیجر نے 35 لاکھ روپے جعلسازی سے ہتھیانے کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ ملزم پر اس قبل بھی جعلسازی، جعلی کرنسی، غیر قانونی اسلحہ، جعلی پولیس افسر و دیگر نوعیت کے ستائیس سے زاہد مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہے۔ ملزم ماضی میں متعدد بار گرفتار بھی ہوا۔ پریڈی انویسٹیگیشن پولیس نے کرائم ریکارڈ سے دیگر مقدمات کی تفصیل بھی حاصل کرلی۔ ملزم دبئی فرار ہو رہا تھا جسے پولیس نے ناکام بنادیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں