اٹھارویں ترمیم ملک کی بقاء اور یکجہتی کی ضامن ہے، اسفندیار ولی خان

0
27

پشاور: عوامی نیشننل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم ملک کی بقاء اور یکجہتی کی ضامن ہے۔ جو بھی خود مختاری پر یقین رکھتا ہے وہ اس ترمیم کے خلاف بات نہیں کرے گا۔ سارے صوبے اس ترمیم سے مطمعن ہیں اور سب کے مفاد اس سے وابستہ ہیں۔ اپنے ایک بیان میں مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا کہ صدر کو اپنے عہدے کا خود احترام کر لینا چاہئے۔

 انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم پر بات کرنا صدر کے منصب کے خلاف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صدر کسی ایک سیاسی جماعت کا نہیں بلکہ سارے ملک کا سربراہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پھر بھی اگر ان کو شوق ہے تو وہ اپنے منصب سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے عملی طور پر سیاست میں آجائیں۔

 اسفندیار ولی خان نے کہا کہ صوبوں کے منشاء کے خلاف بات کرنا صدر کے عہدے کو زیب نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ صدر کو ہر حال میں صوبوں کے مفادات کا خیال رکھنا ہوتا ہے اور باہمی ہم آہنگی کی فضاء قائم رکھنی ہوتی ہے۔ مرکزی صدر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے صدر کو اپنے منصب کا احساس ہی نہیں ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں