کراچی: ناظم جوکھیو قتل کیس میں میمن گوٹھ تھانے کی ایف آئی آر نمبر 457/21 میں نامزد ملزم ایم پی اے جام اویس عُرف گہرام نے خود کو ملیر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ ممبر سندھ اسمبلی جام اویس جوکھو نے میمن گوٹھ میں جاکر گرفتاری پیش کی۔
پولیس نے سردار جام اویس کو کسی ناخوش گوار واقع کے پیش نظر ملیر کینٹ تھانے شفٹ کر دیا گیا ہے۔ عوام کے سخت احتجاج کے بعد جام اویس جوکھیو کی جان کو خطرے کے پیش نظر ملیر کینٹ تھانے شفٹ کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ممبر سندھ اسمبلی اویس جوکھیو کو صبح ملیر کوٹ پیش کیا جائے گا۔
یاد رہے ناظم جوکھیو نے سردار جام اویس کے عرب دوست کو آبادی میں تلیور کے شکار سے منع کیا تھا۔ جس پر جام اویس نے ناظم جوکھیو کو اپنی اوطاق میں بلایا تھا اور اگلے دن ناظم جوکھیو بہمانہ تشدد کے بعد مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔