تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کی مشاورت مکمل، نیا وزیراعظم ن لیگ اور اسپیکر قومی اسمبلی پیپلز پارٹی سے ہوگا

0
140

کراچی (مدثر غفور) باوثوق زرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کی مشاورت مکمل ہوگئی۔ پہلے مرحلے میں وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب کروائی جائے گی۔ نیا وزیراعظم مسلم لیگ نواز اور اسپیکر قومی اسمبلی پیپلز پارٹی سے ہوں گے۔

دوسرے مرحلے میں چیئرمین سینیٹ اور تیسرے مرحلے میں صدر پاکستان کو فارغ کیا جائے گا۔

‏‎پنجاب حکومت بھی عدم اعتماد سے تبدیل کر دی جائے گی
نئے وزیراعلی کا نام ابھی صیغہ راز میں ہے جبکہ زرائع کا کہنا ہے کہ ق لیگ نے مسلم لیگ نواز کے ملک احمد کا نام دیا تھا جس پر مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف نے کہا کہ جب قاف لیگ نے ملک احمد ما نام دیا تو اسی کو ہی بنادو اور ملک احمد کے نام پر اتفاق ہوگیا تاہم نواز شریف نے چوہدری پرویز الہی کے نام کی بھی وزیر اعلی پنجاب کیلئے منظوری دی ہے۔

واضح رہے کہ ‏‎پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے جا رہی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں