وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی وائس چیف آف دی نیول اسٹاف کے عہدے پر تعینات

0
32

اسلام آباد: وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی کی وائس چیف آف دی نیول اسٹاف کے عہدے پر تعیناتی۔ وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے 1986 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی کمانڈ اور اسٹاف کی متعدد اہم ذمہ داریوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ اپنے کیریئر کے دوران وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی فلیگ آفیسر سی ٹریننگ، نیول سیکریٹری، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز)، کمانڈر کوسٹ اور کمانڈر کراچی کے ساتھ ساتھ وزارت دفاع میں اہم ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔

وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی پاکستان نیوی وار کالج لاہور، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد، راٸل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز برطانیہ اور نیول کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج فلپاٸن سے فارغ التحصیل ہیں۔ وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے برطانیہ سے انٹرنیشل سیکیورٹی اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز میں ماسٹرز ڈگری بھی حاصل کی۔ وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی اس وقت نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں چیف آف اسٹاف کے عہدے پر تعینات ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں