سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لئے آئی ووٹنگ سسٹم پر کام تیز کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت

0
59

اسلام آباد: صدر عارف علوی کی زیرِ صدارت آئی ووٹنگ میں ابھرتی ٹیکنالوجیز پر ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لئے آئی ووٹنگ سسٹم پر کام تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ اسٹیک ہولڈرز ماہرین کی مدد لیں اور آئی ووٹنگ متعارف کرانے کے لئے وقت کا تعین کریں۔ پاکستانی کمیونٹی نے ترسیلات زرکی مدد سے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ موثر انتخابی طریقہ کار نہ ہونے کے باعث سمندر پار پاکستانی انتخابی عمل میں حصہ نہیں لے سکتے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے آئی ووٹنگ کا موثر اور فول پروف نظام وضع کرنے کی ضرورت ہے۔

اجلاس میں وزیر برائے آئی ٹی، سید امین الحق اور سیکرٹری آئی نے شرکت  کی۔ چیئرمین نادرا اور ڈائریکٹر جنرل الیکشن کمیشن بھی اجلاس میں شریک تھے۔

وزارت آئی ٹی اور نادرا کی اجلاس کو آئی ووٹنگ کے حوالے سے مجوزہ حل کے بارے میں بریفنگ دی گئی جس پر صدر مملکت کی انتخابی اصلاحات شروع کرنے میں گہری دلچسپی لینے پر الیکشن کمیشن کے کردار کی تعریف اعر انٹرنیٹ ووٹنگ سے متعلق وزارت آئی ٹی اور نادرا کی تکنیکی تعاون کی بھی تعریف کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں