اکنامک ایڈوائزی کونسل کی تشکیل نو کا نوٹیفیکیشن جاری

0
49

اسلام آباد: اکنامک ایڈوائزی کونسل کی تشکیل نو کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیر اعظم چیئرمین، وزیر خزانہ کونسل کے وائس چیئرمین مقرر کردیے گئے۔27 رکنی کونسل میں نجی شعبہ سے 13 ارکان شامل ہیں جبکہ عابد سلہری، عارف حبیب، آصف قریشی، فاروق رحمت اللہ نجی ارکان میں شامل ہیں اور اعجاز نبی، محمد علی ٹبہ، راشد امجد، شوکت ترین، سلمان شاہ نجی ارکان میں شامل ہیں۔ شمشاد اختر، سطان الانہ، سید سلیم رضا، زید علی محمد نجی ارکان میں شامل ہیں اور وزیر توانائی، وزیر منصوبہ بندی، وزیر صنعت و پیداوار کونسل کا حصہ ہیں جبکہ وزیر خوراک، وزیر اقتصادی امور، مشیر تجارت بھی اکنامک ایڈوائزی کونسل کا حصہ ہیں۔ مشیر ادارہ جاتی اصلاحات، معاون خصوی پاور و پیٹرولیم بھی کونسل میں شامل اور
معاون خصوصی اوورسیز پاکستانیز، معاون خصوصی ریونیو کونسل کا حصہ ہیں جبکہ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ اور گورنر اسٹیٹ بینک بھی اکنامک ایڈوائزی کونسل کا حصہ ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں