پاک فضائیہ کا تاجکستان کے صدر کا پاکستانی فضاؤں میں استقبال

0
66

اسلام آباد: ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے نمبر 18 اسکواڈرن کے جے ایف-17 تھنڈر طیاروں کی ایک فارمیشن نے جمہوریہ تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کے خصوصی طیارے کو پاکستانی حدود میں داخل ہونے پر اسکارٹ کیا۔ جے ایف-17 تھنڈر طیاروں کی فارمیشن کی قیادت کرنے والے لیڈر نے معزز مہمان سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ معزز مہمان صدر امام علی رحمان نے بھی فارمیشن کے لیڈر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں