اسلام آباد: انٹراپارٹی الیکشن کیوں نہیں کرائے، الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان نیازی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ وزیراعظم عمران خان کو بطور چئیرمین پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان سے چودہ دن کے اندر جواب طلب کر لیا اور نوٹس میں کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر کیوں نہ پارٹی کا انتخابی نشان واپس لے لیا جائے، پی ٹی آئی نے 13جون 2021 کو انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کرنی تھی۔
الیکشن ایکٹ کے تحت تمام سیاسی جماعتیں مقررہ وقت پر انٹراپارٹی انتخابات کرانے کی پابند ہیں۔