اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں جاپان کے سفیر مسٹر کننوری میتسودا نے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ تعاون بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے کوویڈ 19 کے خلاف جنگ میں جاپان کے پاکستان میں تعاون کو سراہا۔ دورہ کرنے والے معززین نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔