گورنر بلوچستان کا گوادر پورٹ کا دورہ

0
50

 گوادر: گورنر بلوچستان نے گوادر پورٹ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا کہ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری کی تکمیل سے دنیا بھر میں معاشی جمود کا خاتمہ ہوگا۔ اس عظیم منصوبہ  کا ایک اہم لنک بلوچستان ہے اور گوادر سی پیک کے تاج پر چمکتا ہوا نگینہ کے مانند ہے۔ سی پیک کا شاندار منصوبہ پورے خطے کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی کیلئے گیم چینجز کی حیثیت رکھتا ہے۔ ہمیں سی پیک کے پیش نظر اپنی نئی نسل کو جدید فنی اور تیکنیکی مہارتیں سکھانے پر توجہ مرکوز رکھنی ہوگی۔ اس موقع پر چائنا اورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمین  (Mr. Zhang Baozhong) بھی موجود تھے.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں