کراچی: مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئر مین آفاق احمد نے اپنی رہاشگاہ پر ہونے والی پریس کانفرنس میں حکومتی عصبیت اور پولیس کی جانب سے تاجروں، محنت کش طبقے اور صحافیوں پر کئے جانے والے تشد د پر شدد غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور پولیس نے اپنی رویش تبدیل نہ کی تو سخت لائحہ عمل دیا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل تاجروں سے رابطے میں ہو جبکہ کراچی اور حید ر آباد کی درجنوں یونینوں کے وفود سے ملاقات کرچکا ہو اور یہ سلسلہ ابھی بھی جاری ہے چار چھ دن میں حتمی فیصلہ کرکے عملی اقدا م کرکے دکھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دکانیں بند اور کھلوانے کا اختیار پولیس کو دینے کا مقصد بھتہ گیری کی کھلی چھوٹ دینے کے مترادف ہے، کورنا کے حوالے سے بنائی جانے والی پالیسیوں میں تاجر برادری سے مشاورت،قوائد و ضابط طے کر کے عمل درآمد کیلئے کم از کم 48گھنٹے کا وقت دیا جانا چاہیے ناکہ حکم شاہی جاری کرکے پولیس کو لشکر کشی کے لئے بھیج دیا جائے یہ آزاد ریا ست ہے مقبوضہ علاقہ نہ بنایا جائے۔
انہوں نے مذید کہا کہ لاک ڈاؤن میں مہاجر آبادیوں کے بازار بند کرانا اور غیر مہاجر آبادیوں میں آزادانہ کاروبار کی چھوٹ کا مقصد مقامی تاجروں کو کمزور کرنا جبکہ غیر مہاجر آبادیوں کو فائدہ پہنچانا ہے انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں شنواری کی کڑھائی تو مل سکتی ہے لیکن دہلی کی نہاری نہیں یہ کونسا انصاف ہے۔ انہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران پولیس کی سفاکیت دکھانے پر صحافیوں پرکئے جانے والے تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنی مکمل حمایت اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں صحافی برادری کے ساتھ ہواور صحافیوں بھائیوں سے بھی اپیل کی سچ کو اپنا فرض سمجھ کر ادا کرتے رہے۔