کراچی: ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کا اہم بیان بیان سامنے آگیا۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے بیان میں کہا کہ سندھ حکومت نے کرفیو کے نفاذ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ سوشل میڈیا پر ایک نجی چینل کے توسط سے چلنے والی کرفیو کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ کرفیو سے متعلق خبر سراسر غلط ہے۔ عوام گمراہ کُن خبروں پر کان نہ دھریں اور تاہم عوام سے اپیل ہے کہ وہ احتیاط ضرور برتیں۔ کورونا وائرس کی روک تھام میں اپنا اور حکومت کا ساتھ دیں۔ شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے ہرگز نہ نکلیں۔