وزیراعظم عید کی چھٹیاں نتھیاگلی میں گزاررہے ہیں

0
69

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان عید کی چھٹیاں نتھیاگلی میں گزاررہے ہیں۔ وزیراعظم نے نملی میرا آبشار روڈ پر واک بھی کی یہاں وزیراعظم دو سے تین روز قیام کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنی رہائش نتھیا گلی میں موجود گورنر ہاؤس میں رکھی ہوئی ہے ان کے ساتھ ان کی فیملی بھی موجود ہے۔ عمران خان دن میں نتھیاگلی کے مختلف علاقوں میں چہل قدمی کرتے ہیں اور پھر واپس گورنر ہاؤس میں آجاتے ہیں۔ گورنر شاہ فرمان بھی ان کے ساتھ موجود ہیں دونوں سیاست کے حوالے سے آپس میں گفتگو بھی کرتے ہیں۔ عمران خان نے نملی میرا آبشار روڈ پر واک بھی کی ہے عمران خان گزشتہ کئی سالوں سے اپنی عید کی چھٹیاں نتھیاگلی گلی میں آ کر گزرتے ہیں۔ عمران خان یہاں مختلف ٹریکس وغیرہ پر بھی جا رہے ہیں اور بازاروں کا وزٹ بھی کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں