وفاقی حکومت نے 10 اگست سے تعلیمی اداروں کو انتظامی امور کیلئے کھولنے کی اجازت دے دی

0
29

اسلام آباد: وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا ہے کہ نجی تعلیمی اداروں کو 10 اگست سے اساتذہ، انتظامی اسٹاف بلانے کی اجازت ہے، جبکہ تعلیمی اداروں کو 15 ستمبر سے ضوابط کیساتھ تعلیمی سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔

وفاقی حکومت نے 10 اگست سے نجی تعلیمی اداروں کو انتظامی امور کیلئے کھولنے کی اجازت دے دی، وفاقی وزیر شفقت محمود کا کہنا ہے کہ نجی تعلیمی اداروں کو10اگست سے اساتذہ، انتظامی اسٹاف بلانے کی اجازت ہے، جبکہ تعلیمی اداروں کو 15ستمبر سے ضوابط کیساتھ تعلیمی سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی جانب سے نجی تعلیمی اداروں کی بندش ختم کرنے کے حوالے سے اہم اعلان کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے اعلان کیا ہے کہ 10 اگست سے نجی تعلیمی اداروں کو انتظامی امور کیلئے کھولنے کی اجازت دے دیں گے۔ وزیر تعلیم شفقت محمود سے صدر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی۔ ایسوسی ایشن کے صدر نے وزیر تعلیم کو تعلیمی اداروں کی بندش سےہوئے مسائل سے آگاہ کیا۔ صدر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن ملک ابرارحسین نے کہا کہ بچوں کا قیمتی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کو10اگست سے اساتذہ، انتظامی اسٹاف بلانے کی اجازت ہوگی۔

اسٹیٹ بینک سے نجی تعلیمی اداروں کو قرض دلائے جانے کی سفارش کی گئی ہے۔ تعلیمی اداروں کو 15ستمبر سے ضوابط کیساتھ تعلیمی سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں