کشمیرکمیٹی کے چیئرمین کی پی ٹی اے چیئرمین امیرعظیم باجوہ سے ملاقات

0
158

اسلام آباد: کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہر یار خان آفریدی کی پارلیمنٹ ہاؤس میں پی ٹی اے چیئرمین امیر عظیم باجوہ سے ملاقات۔

ملاقات میں شہریارآفریدی نے کہا کہ فیس بک، ٹویٹر کے بھارتی لابیسٹس اور ملازمین کشمیریوں کی آواز کو دبا کر آزادی اظہار کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔

چئیرمین کشمیر کمیٹی کی چیئر مین پی ٹی اے سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے اکاؤنٹس بند کرنا اقوام متحدہ کے کنونشن کی خلاف ورزی کے مترادف ہے. ایک سال سے بھارتی قابض حکومت نے 8 لاکھ کشمیریوں کو انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم رکھا ہوا ہے جبکہ دنیا خاموش تماشائی ہے۔

شہریارآفریدی نے کہا کہ کشمیری اقوام متحدہ کے حق خود ارادیت کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کی آوازدبانا آزادی اظہار سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔ سوشل میڈیا کمپنیوں کے مالکان نے اپنے ہندوستانی ملازمین کو آزادی دی ہے کہ وہ بھارتی ایجنڈے کو سوشل میڈیا سائٹوں پر فروغ دیں اور کشمیر میں ہندوستان کے ہندو فاشسٹ ایجنڈے پر سوال اٹھانے والی آوازوں کو دبائیں۔

چیئرمین پی ٹی اے نے شہریار آفریدی کو  سوشل میڈیا پر آزادی اظہار کے حقوق کے تحفظ کے لئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا اور پاکستان میں سوشل میڈیا کمپنیوں کو انکے دوہرے معیار کے بارے میں لکھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی اے نے  فیس بک اور ٹویٹر مینجمنٹ کو خطوط لکھ کر کشمیر پر کی گئی پوسٹس پر پاکستانی پارلیمنٹیرینز اورعام شہریوں کے اکاؤنٹس کو معطل کرنے پر احتجاج بھی ریکارڈ کیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں