وفاقی حکومت 31 اگست تک اسٹیل ملز ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات عدالت میں جمع کروائے۔ سندھ ہائی کورٹ

0
225

سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو اسٹیل ملز کے ریٹائرڈ ملازمین پیٹشنرز کی بقایا واجبات کی پوری رقم 31 اگست تک جمع کروانے کا حکم دے دیا ہے۔ آج ریٹائرڈ ملازمین کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی جس میں معزز عدالت نے ای سی سی کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے حکم جاری کیا کہ ایک ارب تیس کروڑ روپے عدالت میں جمع کرادیں اور تمام ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے لئے بقایا نوے فیصد رقم 31 اگست تک عدالت میں جمع کرائیں آئندہ سماعت 3 ستمبر 2020 کو ہوگی۔ سندھ ہائی ہائی کورٹ نے 6 ہزار 5 سو ملازمین کو واجبات کی آدائگی یقینی بناتے ہوئے 3 ستمبر کی تاریخ بھی مقرر کر دی۔ وفاقی حکومت نے آج 1 ارب 30 کروڑ روپے ناضر کے پاس جمع کرادیئے۔

اسٹیل ملز کے ریٹائرڈ ملازم اور پیٹشنر سید عمرباقی کے مطابق 31 اگست تک پیٹیشن میں شامل تمام پاکستان اسٹیل ملز ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات ادا کریں گے۔ ہائی کورٹ کے حکم پر سیکرٹری فنانس اور سیکرٹری کابینہ نے حکومت کی طرف سے وعدہ کرلیا۔

Top of Form

Bottom of Form

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں