اسکول پرنسپل کی نازیبا وڈیو اسکینڈل کا معاملہ، عدالت نے ملزم عرفان غفور کو جیل بھیج دیا

0
475

کراچی: گلشن حدید میں اسکول کے پرنسپل عرفان غفور نازیبا وڈیو اسکینڈل میں ملزم عرفان غفور کو عدالت نے جیل بھیج دیا۔

تھانہ اسٹیل ٹاؤن پولیس نے ملزم کو ریمانڈ پورا ہونے پر عدالت میں پیش کیا جس پر ایڈیشنل سیشن جج جوڈیشل مجسٹریٹ 5 ملیر کی عدالت نے ملزم کو جیل بھیج دیا۔ عدالت نے آئیندہ سماعت 20 ستمبر کو مقرر کر دی۔

ملزم عرفان غفور پر اسکول کے اندر خواتین سے نازیبا وڈیو سامنے آنے پر گرفتار کیا گیا تھا اور ملزم کے خلاف تھانہ اسٹیل ٹاؤن میں دو مقامات درج ہیں۔

ملزم کے خلاف متاثرہ دو خواتین نے بھی عدالت میں بیان رکارڈ کروایا تھا۔ ملزم کی ایک سو سے زائد نازیبا وڈیو سامنے آئیں تھیں۔

پولیس نے تا حال سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے والے ٹیکنیشن کو منظر پر نہیں لایا اور ٹیکنیشن شکیل ملزم کے اسکول کے سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے لایا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں