سندھ حکومت کے وزراء کی سالار گوٹھ پہنچ گئے، مقتول ناظم جوکھیو کی فاتحہ خوانی کی

0
192

کراچی: وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی اور صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر ساجد جوکھیو سالار گوٹھ پہنچ گئے۔

صوبائی وزراء نے سالار گوٹھ میں شہید ناظم جوکھیو کے بھائی افضل جوکھیو اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر صوبائی وزراء نے کہا کہ یہ سانحہ انتہائی تکلیف دہ ہے اور اس کی بھرپور مذمت پارٹی کے چیئرمین، وزیر اعلٰی سندھ سمیت تمام پارٹی نے کی ہے۔

صوبائی وزراء نے کہا کہ ہم شہید ناظم جوکھیو کی پوری فیملی اور تمام کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ سندھ حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ یہ کسی کا ایک ذاتی فعل تھا اس کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں