سندھ پولیس کی کالی بھیڑوں کا نجی چینل کے کمیرہ مین پر بہیمانہ تشدد

0
201

کراچی: شہر میں لاک ڈائون کے نام پر پولیس گردی کا ایک اور واقعہ پیش آگیا۔ شارع فیصل تھانے کے موٹر سائیکل اسکواڈ کا نجی چینل کے کیمرہ مین پر بہیمانہ تشدد کیا۔

موٹر سائیکل اسکواڈ اہلکاروں نے نجی چینل کے کیمرہ مین ریحان سبحان کو تھانے لے جاکر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ نجی چینل کا کیمرہ مین راشد منہاس روڈ پر واقع اپنے فلیٹ کے باہر کھڑا تھا۔ موٹر سائیکلوں پر سوار 4 پولیس اہلکاروں نے کیمرہ مین ریحان سبحان سے بد کلامی کی۔ چاروں اہلکار کیمرہ مین کو شارع فیصل تھانے لے گئے جہاں کمرے میں بند کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس دوران ایک پولیس اہلکار اپنے موبائل فون سے وڈیو بھی بناتا رہا۔

نجی چینل کے کیمرہ مین پر پولیس کی بربریت پر ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی کی پراسرار خاموشی جاری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں