ملیر’ لیاری کے نو عمر فٹبالرز کی قطر میں شاندار پرفارمنس، قطر کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی

0
155

کراچی: ملیر اور لیاری کے نوعمر فٹبالرز کی قطر میں شاندار پرفارمنس، ٹورنامنٹ میں تین میں سے دو میچز میں قطر کی ٹیم کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔

اینگرو کمپنی لمیٹڈ کے تعاون سے کراچی یونائیٹڈ فٹبال اکیڈمی کے زیر اہتمام ملیر اور لیاری کے 12 سال کے کم عمر بچوں کی فٹبال ٹیم قطر میں تین میچز کی سیریز کھیلنے کے لئے رواں ماہ قطر کے دورے پر روانہ ہوئی۔

کراچی یونائیٹڈ فٹبال اکیڈمی کی ٹیم 6، 7 اور 8 مارچ کو قطر کی انڈر 12 فٹبال ٹیم کے ساتھ تین میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لئے میدان میں اتری۔ کراچی یونائٹیڈ فٹبال اکیڈمی کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قطر میں کھیلے جانے والے تینوں میچز میں سے دو میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرلی۔

یاد رہے کہ کراچی یونائیٹڈ فٹبال اکیڈمی کی ٹیم ملیر کے علاقے بھرو گوٹھ، صالح محمد گوٹھ، جام گوٹھ، فقیر محمد گوٹھ اور لیاری کے نو عمر فٹبالرز پر مشتمل تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں