عرفان جتوئی کے مبینہ پولیس مقابلے میں قتل کے خلاف یونیورسٹی کے طلباء کا احتجاج

0
29

کراچی: سندھ یونیورسٹی کے طالبعلم عرفان جتوئی کے مبینہ پولیس مقابلے میں قتل کے خلاف دائود یونیورسٹی کے طلباء نے احتجاج کیا۔ طلباء کا یونیورسٹی کے میں گیٹ پر احتجاج، سکھر پولیس اور سندھ یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

طلباء نے مطالبہ کرتے ہوئے کہ عرفان جتوئی کو سندھ یونیورسٹی کے ہاسٹل سے گرفتار کرے سکھر میں جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیا گیا تھا اور عرفان جتوئی اگر کسی جرم میں ملوث تھا تو اسے عدالت میں پیش کیا جاتا۔ عرفان جتوئی کو سندھ یونیورسٹی کے ہاسٹل سے گرفتار کیا گیا لیکن یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان تک جاری نہیں کیا گیا اور عرفان جتوئی کے قتل کی صاف اور شفاف انکوائری کروائی جائے اور ملوث ملازمان کے خلاف کاروائی کی جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں