بلاول بھٹو زرداری سے صوبائی وزیر بلدیات ناصر شاہ کی ملاقات

0
62

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ حکومت میں محکمہ بلدیات کے وزیر ناصر شاہ کی ملاقات ہوئی۔

بلاول بھٹو زرداری کا شہر قائد کے عوامی مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے ناصر شاہ سے استفسار کیا جس پر بلاول بھٹو زرداری کو ناصر شاہ نے شہر قائد میں عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے سندھ حکومت کے اقدامات پر بریفنگ دی۔ لیاری کے علاقے میں تین جبکہ کیماڑی میں دو آر او پلانٹ کام کرررہے ہیں اور لیاری میں دو مزید جبکہ کیماڑی میں مزید ایک آر او پلانٹ کا اضافہ کیا جارہا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے ناصر شاہ کو ہدایت کی کہ شہر قائد کے عوامی مسائل کے حل کے تسلسل کو برقرار رکھا جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں