ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری

0
54

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 89 ہزار 249 تک جا پہنچی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 68 اموات ہوئیں ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 4896 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں 22 ہزار 812 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

مجموعی طور پر 6 لاکھ 38 ہزار 323 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور ملک بھر میں 31 ہزار 198 مریض صحتیاب ہو کر گھر پہنچ گئےہیں۔ ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 1838 ہو گئی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 33536 پنجاب میں 33144 ہو گئی ہے اور کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 11890، بلوچستان میں 5582 ہو گئی ہے اور اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3946 آزاد جموں و کشمیر 299 گلگت میں 852 ہو گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں