کراچی: صوبائی وزیر ساجد جوکھیو، سعید غنی، امتیاز شیخ، ایم پی اے ریاض شاہ شیرازی اور مقتول نوجوان ناظم جوکھیو کے ورثا بھائی افضل جوکھیو کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔
صوبائی وزیروں کی 24 گھنٹے کے اندر مقدمے میں نامزد ملزمان کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
مقتول کے بھائی افضل جوکھیو نے صوبائی وزراء کی یقین دہانی پر 24 گھنٹے کے لئے دھرنا موخر کرنے کا اعلان کر دیا۔