دھابیجی: گزشتہ روز بگڑے جوکھیو سرداروں کے بہیمانہ تشدد کے بعد ناظم جوکھیو قتل میں نامزد ملزمان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے جام اویس گہرام، نیاز سالار، احمد شورو، حیدر علی اور مہر علی کی عدم گرفتاری کے خلاف نیشنل ہائی وے پر ورثا کا احتجاج جاری ہے۔ احتجاج کی وجہ سے ٹھٹھہ سے کراچی آنے والا روڈ مکمل طور پر بلاک کر دیا گیا۔ روڈ بلاک ہونے سے گاڑیوں کی طویل لائینیں لگ گئی اور ٹریفک شدید جام ہوگیا۔
احتجاج میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہے اور مظاہرین قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کررہے ہیں۔
مقتول ناظم جوکھیو کے ورثا کی جانب سے روڈ پر دھرنا جاری ہے جبکہ ایم پی اے اور صوبائی وزیر ساجد جوکھیو روڈ خالی کروانے پہنچ گئے ہیں۔