ملک بھر میں شہریوں سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرنے والی 51 کمپنیوں کو غیر قانونی قرار دے دیا

0
31

اسلام آباد: ملک بھر میں پرکشش منافع دینے کے عوض شہریوں سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرنے والی 51 کمپنیوں کو غیر قانونی قرار دیدیا ہے سیکورٹی اینڈ ایکس چینج کمپنی آف پاکستان نے پشاور کے 4 کمپنیوں کی تفصیلات بھی جاری کردی ہے ان کمپنیوں کی تفصیلات خیبرپختونخوا حکومت کو بھی ارسال کردی ہے مذکورہ کمپنیوں کے حوالے سے نہ صرف شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ ان میں سرمایہ کاری نہ کرے مذکورہ 51کمپنیوں میں پشاور ،کراچی ، اسلام آباد ، لاہور کی کئی معروف گروپ اور کمپنیاں شامل ہیں دو ہفتے قبل صوبائی دارلحکومت پشاور میںکام کرنے والی ایک کمپنی نے شہریوں سے آن لائن سرمایہ کاری کے نام پرساڑھے پانچ ارب روپے بٹورکر منظر عام سے غائب ہو گئی اس حوالے سے متاثرین سے ایف آئی اے سے بھی رابطہ کیاہے جس پر سیکورٹی ایکس چنیج کمپنی آف پاکستان کی جانب سے 51کمپنیوں کو مشکوک قراردیا ہے ایف بی آر اور دیگر اداروں میں خود کو رجسٹرڈ اور لائسنس یافتہ ظاہر کرکے پرکشش منافع پر لیزنگ ، فنانس، مارکیٹنگ، ملٹی لیول مارکیٹنگ، جعلی پوسٹروں کے ذریعے شہریوں سے بڑے پیمانے پر اپنے کاروبار میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

ان کمپنیوں میں بعض کمپنیاں جو کہ شہریوں کو پرکشش منافع پر سرمایہ کاری کی پیشکش کر رہی ہے مذکورہ کمپنیوں کو شہریوں سے لین دین قوانین کے تحت غیر قانونی قرار دیا گیا ہے جن میں پشاور کی چار بڑی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں