بلوچی کامیڈی فلم “سرکار” پر تبصرہ

0
78

فلم ریویو: عبدالحلیم 
 

ڈھوریہ آرٹ اکیڈمی گوادرکی جانب سے سال نو کے موقع پر مختضر دورانیہ کی بلوچی کامیڈی فلم ادارے کے یوٹیوب چینل پر نشر کردی گئی ہے۔
فلم کا نام “سرکار” ہے جس کے ھدایت کار نعیم حکیم ہیں۔

فلم میں صرف دو کرداروں کا چناؤ کیا گیا ہے۔ جس میں ایک شرابی اور ایک دیوانے کو دکھایا جارہا ہے۔

فلم میں فلم بینوں کی تفریح کی خاطر طنز و مزاح کے لئے بھی بہت کچھ ہے۔ لیکن فلم کا نام سرکار رکھ کر انفرادی احساس زمہ داری کے جذبہ کو بھی ابھارنے کی کوشش کی گئی ہے۔

کیونکہ معاشرہ میں زیادہ تر لوگ دوسرے پر تکیہ کرنے کا میلان رکھتے ہیں جس کے بعد انفرادی احساس ذمہ داری کے جزبے کو بریک لگ جاتی ہے۔
سرکار فلم کے ڈائیلاگ سننے کے بعد نہ صرف مزاحیہ حس کو تسکین ملتی ہے بلکہ اس سے انفرادی احساس زمہ داری کے احساس کو جھگانے کا درس ملتا ہے.

جس طرح فلم کے ایک سین میں شرابی دیوانے کو کہتا ہے “بتا سرکار کہاں ملے گا، تو دیوانہ اس کو کہتا ہے کہ جا اپنے گھر کا آئینہ دیکھ لے وہاں تمھیں سرکار ملے گا”

فلم میں نعمان اسماعیل اور بلال عزیز کی اداکاری قابل تعریف ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں