مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کا اعلیٰ سطحی 15 رکنی نظرثانی بورڈ قائم کردیا۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان بورڈ کی سربراہی کریں گے۔
بورڈ چیف آرگنائزر کے قائم کردہ پارلیمانی بورڈ کی سفارشات پر نظرثانی اور حتمی امیدواروں کا تعین کرے گا اور نظرثانی بورڈ کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے کیا گیا ہے
سیف اللہ خان نیازی، عامر محمود کیانی اور شاہ محمود قریشی بورڈ میں شامل ہیں پرویز خٹک، شفقت محمود اور اسد عمر بھی بورڈ کا حصہ ہیں۔ عمران اسماعیل، اعظم سواتی اور غلام سرور خان بھی بورڈ میں شامل ہیں۔ چودھری محمد سرور، ارشد داد اور علی امین گنڈا پور بھی بورڈ کا حصہ ہیں اور بیرسٹر سلطان محمود چودھری اور عثمان ڈار کو بھی نظرثانی بورڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔