کراچی: سعودی عرب کی معروف ترین کاروباری شخصیت ساہو بنت عبداللہ المحبوب جس کی نیٹ دولت کا اندازہ تقریباَ 8 ارب ڈالر سے زائد کا لگایا جاتا ہے۔
سوشل میڈٰیا پر گردش کرنے والی غیر تصدیقی پوسٹ کے مطابق سعودی عرب کی خاتون کاروباری شخصیت مکہ اور مدینہ منورہ میں کئی ہوٹلز اور رہائشی املاک کی مالکہ ہیں، اس کےعلاوہ ان کے فرانس میں کئی ٹاورز سمیت مختلف ممالک میں جائیدادیں بھی ہیں.
خبروں کے مطابق سعودی خاتون نے عالمی وبا کے پیش نظر شادی کی تقریب انتہائی سادگی سے انجام دی ہے ، ساہو بنت عبداللہ کا تعلق عرب کی مشہور ترین شخصیات میں ہوتا ہے.
خلیج میگ نے اپنی ٹویٹ میں اس شادی کے بارے میں ویڈیو بھی شئیر کی ہے، تاہم ساہو بنت عبداللہ یا پاکستانی ڈرائیور نے ابھی تک اس بارے میں بیان نہیں دیا ہے. مذکورہ ڈرائیور کا تعلق ضلع رحیم یار خان سے بتایا گیا ہے۔