مقبوضہ جموں وکشمیر، پلوامہ میں طلباء کا اپنے ساتھی طالب علم کی غیر قانونی حراست کے خلاف مظاہرہ

0
26

مظفرآباد: ️بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع پلوامہ میں طلباءنے اپنے ایک ساتھی طالب علم کی غیر قانونی حراست کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا۔

 کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈگری کالج پلوامہ کے طلباءنے اس وقت مظاہرہ کیا جب گرفتار طالب علم کو امتحان میں شامل ہونے کیلئے فوجی جیپ میں کالج لایا گیا۔ بھارتی فورسز اہلکاروں نے احتجاجی طلباء کو منتشر کرنے کیلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے بعد طلباءاور فورسز اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ آخری اطلاعات تک طلباءاور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں جاری تھیں۔

️دریں اثنا بھارتی پولیس نے بڈگام اور ڈوڈہ اضلاع سے تین نوجوان گرفتار کر لیے۔

️ادھر بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے ’این آئی اے‘ کی ایک عدالت نے ایک کشمیری نوجوان بہادر علی المعروف سیف اللہ منصور کو ایک من گھڑت مقدمے میں دس برس قید کی سزا سنائی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں