ملیر میں غیرقانونی مویشی منڈیوں کے خلاف آپریشن جاری

0
45

کراچی: ملیر میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف سرکاری اداروں کا ایکشن جاری ہے۔ ملیراسماعیل گوٹھ میں قائم غیر قانونی مویشی منڈی پر اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔

میڈیا کی نشاندہی پرایس ایس پی ملیرعرفان بہادر کی ہدایت پر ایس ڈی پی او کااسسٹنٹ کمشنر ملیر سمیع اللہ کی نگرانی میں آپریشن اور غیر قانونی مویشی منڈی میں دوران آپریشن جانوروں کو تحویل میں لے لیا گیا۔ آپریشن کے دوران جانور فروخت کرنے والے افراد بھی گرفتار کرلئے گئے۔ غیر قانونی مویشی منڈی لگانے والوں کی میڈیا اور پولیس پر فائرنگ۔ فائرنگ سے تھانہ شرافی گوٹھ کی موبائل کو بھی نقصان پہنچا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ ڈپٹی کمشنر ملیر کے سخت آڈر ہیں کے بعد ضلع ملیر میں کوئی بھی غیر قانونی منڈی نہ لگے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں