احساس ایمرجنسی کیش رقم تقسیم کی تفصیلات جاری

0
54

اسلام آباد: احساس ایمرجنسی کیش کی صوبائی و علاقائی لحاظ سے اب تک تقسیم شدہ رقم ‏کی تفصیل جاری کردی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق اب تک ملک بھرمیں ایک کروڑ 33 لاکھ 21  ہزارسے زائد افراد میں رقم تقسیم کی ‏‏جاچکی ہے۔ مستحق افراد میں 161 ارب 15 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے اور سندھ میں 40 لاکھ 51 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی ہے۔‎ ‎

سندھ میں 48 ارب 84 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے اور پنجاب میں 59 لاکھ 91 ہزارسے زائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی ہے۔ پنجاب میں 72 ارب 48 کروڑروپےتقسیم کئے گئے ہیں۔

خیبرپختونخوامیں 22 لاکھ 41 ہزارسےزائدافراد میں رقم تقسیم کی گئی ہے اور خیبرپختونخوا میں 27 ارب 20 کروڑ روپے سے زائدتقسیم کئے گئے ہیں۔ بلوچستان میں 6 لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی ہے۔ بلوچستان میں 7 ارب 96 کروڑ روپے مستحقین میں تقسیم کیے گئے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 96 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی ہے اور گلگت بلتستان میں 1 ارب 17 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ آزاد کشمیر میں 2 لاکھ 17 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی ہے۔ آزاد کشمیر میں 2 ارب 65 کروڑ روپے تقسیم کئے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں 67 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی جا چکی ہیں۔ اسلام آباد میں 81 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں