وفاقی حکومت نے بین الاقوامی پروازوں کی اجازت دے دی۔

0
61

کراچی: وفاقی حکومت نےتمام انٹرنیشنل ایئرپورٹس سے بین الاقوامی پروازوں کی اجازت دے دی۔ ترجمان وزارت ہوابازی کے مطابق بین الاقوامی پروازوں کی اجازت آج رات 12  بجے سے دی گئی ہے۔

 تمام ملکی اورغیر ملکی ایئرلائنزکو بین الاقوامی پروازیں چلانے کی اجازت ہوگی اور بین الاقوامی پروازوں میں شیڈول، نان شیڈول اور چارٹر پروازوں کی اجازت شامل ہے۔ بین الاقوامی فلائٹ آپریشن  آج رات 12بجے سے شروع ہوگا اور قومی اورغیر ملکی ایئرلائنز کوگوادر اور تربت کے علاوہ تمام بین الاقوامی اڈوں سے پرواز کی اجازت ہوگی۔ ایئرلائنز کو ایس او پیز کی پیروی کرنا لازمی ہوگا،ترجمان وزارت ہوابازی اور ہوائی جہازوں میں جراثیم کش اسپرے اور سماجی فاصلے کو یقینی بنانا ہوگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں