دو شہید پائلٹس جعلی سے مشکوک قرار ہوگئے

0
40

کراچی: پی آئی اے کے دو شہید پائلٹس بھی مشکوک ہوگئے مشتبہ پائلٹس لائسنس معاملے پر وزارت ہوابازی نے 262 پائلٹس کی لسٹ جاری کردی۔ پی آئی اے کے 141، ائیر بلیو کے 9 اور سرین ائیر کے 10 پائلٹس شامل ہیں جبکہ تمام ائیرلائن کے اوسطا ایک تہائی ہواباز مشتبہ لائسنس کے حامل ہیں۔

 وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے دو شہید پائلٹس کو بھی مشکوک پائلٹس کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔ مشکوک پائلٹس کی لسٹ میں حویلیاں میں 2016 میں گرنے والے پی آئی اے کے دو شہید پائلٹس کیپٹن صالح جنجوعہ اور احمد منصور جنجوعہ کے نام بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ابتداء میں ان پائلٹس کو جعلی قرار دیا گیا تھا اب مشکوک قرار دیا جارہا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں