لاہور: الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کردیا اور حلقہ بندیوں کے لئے کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئیں۔
پنجاب کے 36 اضلاع میں حلقہ بندیاں 4 ماہ میں مکمل کی جائیں گی اور شہری حلقہ بندیوں پر اپنے اعتراضات 22 اگست سے 6 ستمبر تک داٸر کرسکیں گے۔ حلقہ بندیوں کی ابتداٸی فہرست 27 جون سے 20 اگست تک آویزاں کی جاٸیں گی اور حلقہ بندیاں 6 جولائی سے 13 اکتوبر تک مکمل کی جائیں گی۔ حلقہ بندیوں پر اعتراضات 12 اکتوبر کو دور کیے جاٸیں گے اور حلقہ بندیوں کی حتمی لسٹ 13 اکتوبر کو آویزاں کی جاٸے گی۔