کراچی: یہ کسی ملک کی تاریخی عمارت نہیں بلکہ کراچی کے لانڈھی کا زیر تعمیر میڈیکل کالج ہے جو کہ حکومتی توجہ کا منتظر ہے۔
زمان آباد لانڈھی میں برسہا برس سے زیر تعمیر لانڈھی میڈیکل کالج کی خوبصورت عمارت جو تعمیر مکمل ہونے کے باوجود بھی سندھ اور شہری حکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ویران پڑی ہے۔ لانڈھی میڈیکل کالج عمارت حکومتی عدم توجہی اور نااہلی کے سبب ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے لگے ہے۔
لانڈھی کے رہائشیوں کا وفاق، صوبائی اور کراچی کی شہری حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کہ لانڈھی میڈیکل کالج میں تدریسی سرگرمیاں شروع کرنے میں اپنی زمہ داریاں ادا کریں تاکہ مزکورہ علاقوں کے غریب اور زہین طلباء کے روشن مستقبل کے لئے قائم یہ میڈیکل کالج کھنڈرات کا شکار ہوکر کہیں قصہ پارینہ نہ بن جائے۔
واضح رہے کہ لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل کالونی، ملیر، بن قاسم، صعنتی ایریا اور قائد آباد کی لاکھوں نفوس پر مشتعمل آبادیوں کے ہونہار طلبہ کے لئے جو پیشہ ورانہ تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں ان کے لئے یہ کالج ایک سرمایہ کی حیثیت رکھتا ہے۔