کراچی: گھگھر پھاٹک کے قریب ہائی وے پر قائم سسی ٹول پلازہ کرپشن اسکینڈل میں عمران عطا سومرو کے قابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کردیئے گئے ہیں۔ سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز عمران عطاء سومرو کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔
یاد رہے سسی ٹول پلازہ سے روزانہ 7 سے 8 لاکھ روپے کا ٹیکس وصول ہوتا ہے لیکن انتظامیہ اپنے افسران کی ملی بھگت سے 3 سے 4 لاکھ روپے اکاؤنٹ میں جمع کراتی ہے، باقی رقم کی بندر بانٹ کر لی جاتی ہے۔