اسلام آباد: دہشت گردی اور نفرت انگیز مواد پھیلانے کا الزام، 19727 سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کردیے گئے ہیں۔ نیکٹا کے مطابق سوشل میڈیا اکاؤنٹس فیس بک، ٹوئٹر اور گوگل کی جانب سے بند کیے گئے ہیں اور بلاک اکاؤنٹس میں 9 ہزار 633 پیجز مذہبی منافرت پھیلارہے تھے۔ 10 ہزار 94 سوشل میڈیا اکاؤنٹس دہشت گردی کو فروغ دے رہے تھے۔ دہشت گردی سے متعلق مواد پھیلانے والی 5 ویب سائٹس بھی بلاک کردیں اور سماجی رابطے کے اداروں نے یہ اکاؤنٹس پی ٹی اے کی درخواست پر بند کیے ہیں۔