سابق صدر آصف علی زرداری اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا ٹیلیفونک رابطہ

0
33

کراچی: ذرائع کے مطابق سابق صدر ‏آصف علی زرداری اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے اور ‏دونوں رہنماؤں کی ملکی سیاسی صورت حال پر گفتگو ہوئی۔

مولانا فضل الرحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‏پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کو مشترکہ فیصلوں کا احترام کرنا چاہیے۔ ‏فیصلے کے مطابق قائد حزب اختلاف کی نشست ن لیگ کی ہے۔ ‏امید ہے پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے مشترکہ فیصلوں کا احترام کرے گی۔ ‏دونوں رہنماؤں کا تمام معاملات مل جل کر حل کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ ‏پی ڈی ایم قیادت کی مداخلت کے بعد کارکنوں اور ترجمانوں کو مخالف بیان بازی سے روک دیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں