وزیرآباد: وزیرآباد میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیرآباد کی عوام کو ووٹ کی عزت چھین کر واپس لانے پر مبارکباد دینے آئی ہوں۔دھونس جبر اور دھاندلی کے باوجود نوازشریف بیانیے کی جنگ لڑی ہے۔ وزیرآباد کے ووٹوں پر ڈاکا ڈال کر بھاگنے والوں کو شیروں نے پکڑا۔ وزیرآباد کی مسلم لیگ کی الیکشن ٹیم کے ذمے داروں کو شاباش دیتی ہوں۔ آپ نےآٹا، بجلی اور گیس چوروں کا مقبرہ بناکر انہیں دفن کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر صوبے سے شکست عمران خان کا مقدر بنی ہے۔ عمران خان نےطشکست کے بعد ڈسکہ میں ڈاکا ڈالا۔ پنجاب نے ووٹ چور پکڑلیے۔ سندھ، بلوچستان میں ضمنی الیکشن میں بری طرح ہارے ہیں۔ نوشہرہ میں ان کےگھر میں گھس کر مارا ہے۔ نوازشریف لندن میں بیٹھاہے لیکن انہیں گھر میں گھس کر مار رہاہے۔ بری طرح ہارنے پر شرم بھی نہیں آتی اور کہتے ہیں ووٹ بڑھ گیا ہے۔ پنجابی جاگ جاتے ہیں تو گھر تک چھوڑ کر آتے ہیں۔ مریم کے پاپا ووٹ چوروں کو رلائیں گے۔ یہاں کے عوام نے 2018 کے الیکشن کا پول کھول دیا ہے۔