دھونس جبر اور دھاندلی کے باوجود نوازشریف بیانیے کی جنگ لڑی، مریم نواز

0
77

وزیرآباد: وزیرآباد میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‏وزیرآباد کی عوام کو ووٹ کی عزت چھین کر واپس لانے پر مبارکباد دینے آئی ہوں۔‏دھونس جبر اور دھاندلی کے باوجود نوازشریف بیانیے کی جنگ لڑی ہے۔ ‏وزیرآباد کے ووٹوں پر ڈاکا ڈال کر بھاگنے والوں کو شیروں نے پکڑا۔ ‏وزیرآباد کی مسلم لیگ کی الیکشن ٹیم کے ذمے داروں کو شاباش دیتی ہوں۔ ‏آپ نےآٹا، بجلی اور گیس چوروں کا مقبرہ بناکر انہیں دفن کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‏ہر صوبے سے شکست عمران خان کا مقدر بنی ہے۔ ‏عمران خان نےطشکست کے بعد ڈسکہ میں ڈاکا ڈالا۔ ‏پنجاب نے ووٹ چور پکڑلیے۔ ‏سندھ، بلوچستان  میں ضمنی الیکشن میں بری طرح ہارے ہیں۔ ‏نوشہرہ میں ان کےگھر میں گھس کر مارا ہے۔ ‏نوازشریف لندن میں بیٹھاہے لیکن انہیں گھر میں گھس کر مار رہاہے۔ ‏بری طرح ہارنے پر شرم بھی نہیں آتی اور کہتے ہیں ووٹ بڑھ گیا ہے۔ ‏پنجابی جاگ جاتے ہیں تو گھر تک چھوڑ کر آتے ہیں۔ ‏مریم کے پاپا ووٹ چوروں کو رلائیں گے۔ ‏یہاں کے عوام نے 2018 کے الیکشن کا پول کھول دیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں