اسلام آباد: ترجمان وزارت تعلیم کے مطابق سندھ کے 12 اضلاع میں تعلیمی ادارے 6 جون تک بند رہیں گے۔ پنجاب کے 16 اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ پنجاب کے 20 اضلاع میں تعلیمی ادارے 6 جون تک بند رہیں گے۔
بلوچستان میں سرکاری ونجی اسکول 24 مئی سےکھلیں گے اور۔ بلوچستان میں کوئٹہ کے علاوہ 24 مئی سے اسکول کھولنےکا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے 22 اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ خیبر پختونخواہ کے 19 اضلاع میں بھی تعلیمی ادارے 6 جون تک بند رہیں گے۔