پی ڈی ایم جمہوریت کی بقاء کی جنگ لڑرہی ہے، مثیر وزیر اعلی سندھ

0
95

حیدرآباد: وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اور ترجمان سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جمہوریت کی بقاء کی جنگ لڑرہی ہے، اس میں شامل مختلف جماعتوں کی اپنی رائے ہے۔ پیپلزپارٹی پارلیمانی سیاست کے ذریعے ملک میں تبدیلی لانا چاہتی ہے۔ وفاقی حکومت نے این ایف سی کی مد میں صوبہ سندھ کو 80 ارب روپے کی رقم نہیں دی ہے۔

حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ماضی میں جب عمران خان اس وقت مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے خلاف احتجاج کررہے تھے تو جب بھی ہم پارلیمنٹ میں کھڑے تھے۔ پی ڈی ایم میں شامل جو جماعتیں چاہتی ہیں کہ اسمبلی سے استعفے دیدیں لیکن ہم اس حکومت کیلئے میدان خالی چھوڑا نہیں چاہتے۔ اگر ہم استعفے دے دیتے تو سینیٹ اور ضمنی انتخابات میں ہمارے امیدوار کامیاب نہیں ہوتے بلکہ عمران خان خالی ہونے والی نشستوں پر ضمنی انتخابات کروا کر 18ویں ترمیم بھی ختم کردیتے اور جس طرح کی ان کی ذہنیت ہے اس میں وہ ہوسکتا ہے کہ وہ اپنے آپ کو زندگی بھر کیلئے وزیراعظم بنوالیتے۔

 انہوں نے کہا کہ کراچی میں فیصل واوڈا کی خالی ہونے والی نشست پر مسلم لیگ(ن) ضمنی الیکشن لڑرہی ہے۔ ایک طرف وہ استعفے کی بات کرتی ہے تو دوسری طرف ضمنی انتخاب میں اپنے امیدوار بھی کھڑے کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور جے یو آئی جب چاہئے جلسے کرسکتی ہے یہ ان کا حق ہے۔ عمران خان چاہتے ہیں کہ پی ڈی ایم تفریق کا شکار ہوجائے لیکن پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ پی ڈی ایم متحد ہوجائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں