وفاقی وزیر داخلہ کا اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کے ساتھ ناروا سلوک کا نوٹس

0
34

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے ساتھ ناروا سلوک کا نوٹس لے لیا۔ چیف سیکرٹری سندھ سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیر داخلہ نے حلیم عادل شیخ سے متعلق میڈیا میں آنے والی رپورٹس کے حوالے نوٹس لیا ہے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ ایک معزز رکن سندھ اسمبلی اور اپوزیشن لیڈر ہیں۔ حلیم عادل شیخ کے بنیادی انسانی کا خیال رکھا جائے۔ حلیم عادل شیخ کو تمام ضروری طبی سہولیات مہیا کی جائیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں