غازی صلاح الدین کے بھائی اور بہنوں کے اچانک انتقال پر کے یو جے کا اظہار تعزیت

0
359

کراچی: کراچی یونین آف جرنلسٹس نے جنگ اور جیو نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کراچی یونین آف جرنلسٹس کے رکن غازی صلاح الدین سے ان کے بھائی اور دو بہنوں کے پے در پے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ غازی صلاح الدین کی دو بہنیں اور ایک بھائی تین ہفتوں کے دوران کرونا سے انتقال کرگئے، اناللہ و انا الیہ راجعون۔

 کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر نظام الدین صدیقی اور جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ کے تمام اراکین کی جانب سے جاری ایک تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا نے غازی صلاح الدین کے خاندان پر پے در پے وار کیے ہیں، تین ہفتوں کے دوران تین پیاروں کا دنیا سے چلے جانا کوئی معمولی غم نہیں ہے غازی صلاح الدین کے مطابق سب سے پہلے 2 جون بروز بدھ کو ان کے چھوٹے بھائی آصف اختر کا انتقال ہوا اور پھر اگلے ہی ہفتے بدھ کے دن چھوٹی بہن فہمیدہ معین اور پھر اس سے اگلے ہی ہفتے بدھ کے ہی روز بڑی بہن ڈاکٹر عقیلہ اسلام انتقال کرگئیں۔

 کے یو جے نے مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی ہے اور غازی صلاح الدین سمیت خاندان کے تمام افراد کے لیے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی انہیں ان سانحات پر صبر جمیل عطا کرے، آمین

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں