اسلام آباد: جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اتنا ظلم کرے جتنا کل برداشت کرسکے۔ نااہل حکمران ہمیں جیلوں اور گرفتاریوں سے نہیں ڈرا سکتے۔ مفتی کفایت اللہ کو بلاوجہ گرفتار کرنا قابل مذمت ہے اور مفتی کفایت اللہ کو فوری رہا کیا جائے۔ آئین اور قانون کی بالادستی کی بات کرنے والے مجرم نہیں مجرم وہ ہیں جو آئین اور قانون کو روندتے ہیں۔