وزیر داخلہ تربت سے بذریعہ ہیلی کاپٹر  تفتان بارڈر پہنچ گئے

0
39

گوادر: وزیر داخلہ شیخ رشید احمدتربت سے بذریعہ ہیلی کاپٹر تفتان بارڈر پہنچ گئے۔ پاکستان، ایران بارڈر فینسگ کا جائزہ زائرین کیمپ کا معائنہ کیا۔

آئی جی ایف سی بلوچستان ساؤتھ میجر جنرل آئمان بلال صفدر وزیر داخلہ کے ہمراہ تھے۔ تفتان بارڈر پر پاکستان ایران کے درمیان تجارتی سامان کی ترسیل سے متعلق سہولیات کا جائیزہ لیا گیا۔ زائرین کی پاکستان اور ایران کے درمیان آمدورفت سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وزیر داخلہ کی متعلقہ حکام کو  زائیرین کے لئے حالیہ سہولیات کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بریفنگ کے کہا کہ پاکستان اور ایران کےسرحدی بارڈر پر باڑ لگانے کا کام 40 فیصد مکمل ہوچکا ہے۔ پاکستان ایران 928 کلومیٹر بارڈر پر باڑ کا کام اسی سال دسمبر تک مکمل ہوجائیگا۔ پاک ایران اور افغانستان بارڈرینیجمنٹ کو جدید ترین بنا رہے ہیں۔ملکی تجارت کے فروغ اور لوگوں کی آمدورفت کو مزید آسان بنائیں گے۔ پاکستان کی داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل استعمال کر رہے ہیں۔ وزیر داخلہ جمعرات کو چار روزہ دورے پر بلوچستان پہنچے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں