کراچی پیپلز پارٹی کا کےالیکٹرک کے خلاف کراچی پریس کلب پراحتجاجی مظاہرہ۔
احتجاجی مظاہرے میں پیپلز یوتھ کراچی ڈویژن کے انفارمیشن سیکریٹری فرید میمن نے مظاہرے میں کارٹون بنا پلے کارڈ اٹھالیا جس میں وزیراعظم عمران خان کی تصویر کے ساتھ واضح تحریر ہے کہ ‘منتخب نہیں چنتخب وزیراعظم’۔
سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں ارکان اسمبلی کافی عرصے سے اپنے خطاب میں سلیکٹڈ اور چنتخب کی تقریں کررہے تھے مگر ایسا کوئی پلے کارڈ نظروں سے نہیں گزرا تاہم آج پیپلز پارٹی کے احتجاجی مظاہرے میں ایسا پلے کارڈ پہلی بار دیکھنے کو ملا ہے جس کی فوٹو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔