پیشہ ورانہ کامیابی کی بنیاد

0
269

چین کے بانس کا بیج آج اگر آپ بو دیں تو آپ کی آنکھیں
اس کی پہلی کونپل کو دیکھنے کیلئے ترس جائیں گی۔ کیونکہ اس کا بیج اور اس کی پہلی کونپل کے درمیان دن ہفتے مہینے نہیں بلکہ سال لگتے ہیں۔ پانچ سال انتظار کے بعد یہ زمین سے سر اٹھائے گا۔

لیکن یہ بانس جب ایک بار زمین سے سر نکال دے تو آپ کو ہی کیا دُنیا کو بھی حیران کردیتا ہے کیونکہ یہ پھر پانچ ہفتوں میں 80 فٹ بلند ہوجاتا ہے۔ یہ ایسی رفتار ہے کہ آپ اسے باقاعدہ بلند ہوتے روزانہ دیکھ سکیں سکتے ہیں۔

مختلف انسانوں پر ہوئی تحقیقات اور مشاہدات بتاتے ہیں کہ کسی ہنر میں انسان بہترین تب ہوتا ہے جب وہ اسے دس ہزار گھنٹے دے چکا ہو۔ راتوں رات کامیابی کی دیواروں پر راتوں میں اشتہارات چسپاں کرنے والے مداری صرف اپنے تماشے کا بندر ڈھونڈنے کیلئے لگاتے ہیں۔

چین کے بانس کا بیج پانچ سال زیر زمین کیا کرتا ہے؟ ایک ہنر سیکھنے کا طالب علم دس ہزار گھنٹے کیا کرتا ہے؟ یہ اپنی جڑیں مضبوط کر رہے ہوتے ہیں اور وہ جڑیں جن کی طاقت پر جب یہ کل سر اٹھائیں گے تو دنیا حیرت سے تماشا دیکھ رہی ہوگی۔ کامیابی کی بلند عمارت میں دوست کوئی لفٹ نہیں ہوتی یہ سیڑھیاں چڑھنے کا سفر ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں